تازہ ترین

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

چوہدری پرویز الہی کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور...

پاکستان کا دوست ملک سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے آذربائیجان سے سستی ایل این جی...

ڈاکٹر یاسمین راشد جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری

لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی...

امریکی ریاستوں میں "ٹینس بال سائز” کے اولوں نے تباہی مچادی

نیویارک: امریکی ریاست ٹیکساس اور اوکلو ہاما میں ٹینس بال سائز کے اولوں نے تباہی مچادی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس اور اوکلوہاما میں گذشتہ شب شدید ژالہ باری ہوئی، ژالہ باری کے باعث گھروں کی کھڑکیوں اور چھتوں کو نقصان پہنچا جبکہ گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شدید ژالہ باری کے باعث شہری گھروں میں محصور ہوگئے اور متعدد افراد نے تباہی مچانے والے اولوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ریاستوں میں شدید ژالہ باری کے باعث تین ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شدید ژالہ باری کے باعث اوکلو ہاما میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی، متاثرہ علاقوں میں 69 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنی والی ہواؤں نے موسم کو مزید سرد کردیا تھا۔

عالمی خبر رساں اداے کے مطابق امریکی ریاستوں میں اس سال موسم سرما ہلاکت خیز ثابت ہوا ہے، برفباری اور طوفان کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ٹیکساس ، کینٹکی اور مسوری میں متعدد افراد ہلاک جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

شدید سرد موسم کے باعث ٹيکساس کا انتظامی ڈھانچہ مفلوج ہوچکا ہے ريکارڈ توڑ سردی ميں بجلی اور پانی عوام کیلئے ناياب ہوچکا جبکہ ہزاروں مکانات کی چھتيں برف کے پہاڑ تلے دب گئی ہیں۔

ملک میں ہونے والی اس ریکارڈ توڑ سردی کے پیش نظر امريکا کے نو منتخب صدر جو بائيڈن نے فروری میں رياست ٹيکساس کو آفت زدہ قرار دے دیا تھا۔

Comments