جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

صہیب مقصود کمر کی تکلیف کے باعث ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین صہیب مقصود کمر کی تکلیف کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے، جس کے باعث ان کی قومی اسکواڈ میں انٹری مشکلات کا شکار ہوگئی تھیں۔

کچھ دیر قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف میڈیکل آفیسر اور فزیو نے مڈل آرڈر بیٹسمین کی انجری کا جائزہ لیا اور کمر کی تکلیف کے باعث صہیب مقصود کو قومی اسکواڈ سے باہر کردیا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ کم کی تکلیف کی وجہ سے میڈیکل پینل نے صہیب مقصود کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔

کرکٹ بورڈ جلد صہیب مقصود کے متبادل کا فیصلہ کرے گا۔

خیال رہے کہ نیشنل ٹی 20 میں کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ورلڈ کپ اسکواڈ میں سرفراز احمد، حیدر علی اور فخر زمان کو شامل کرلیا گیا ہے۔

قومی اسکواڈ میں تبدیلیوں کے بعد محمد وسیم کا بیان آگیا

پی سی بی کی جانب سے تبدیلیوں کے بعد 15 رکنی ٹیم میں کپتان بابر اعظم اور شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود بھی شامل ہیں۔

قومی اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کھیلنے کےلیے 15 اکتوبر کو لاہور سے متحدہ عرب امارات کےلیے روانہ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں