اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

"مجھے جہاں بھی کھلایا جائے گا اپنا سو فیصد دوں گا "

اشتہار

حیرت انگیز

ڈربی: قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز صہیب مقصود کا کہنا ہے کہ کوشش کروں گا جو غلطیاں ماضی میں ہوئی اس کو نہ دہراؤں، ٹیم کو میری جہاں بھی ضرورت ہوئی اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈربی سے ویڈیو لنک پریس کانفرنس کرتے ہوئے صہیب مقصود نے کہا کہ پچھلے ایک سال سے نڈر ہوکر کرکٹ کھیلی، جس طرح ڈومیسٹک میں کھیلا کوشش ہوگی انٹرنیشنل بھی ویسا کھیلوں، مجھے جہاں بھی کھلایا جائے گا اپنا سو فیصد دوں گا ۔

صہیب مقصود نے کہا کہ جب کوئی کھلاڑی قومی ٹیم کیلئے سلیکٹ ہوتا تو اس کو ٹیم کا سوچنا چاہیئے، جب سے ٹیم سے ڈراپ ہوا کم بیک نہیں کیا، انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی کارکردگی دکھا کر آیا تھا ، کوشش کروں گا جو غلطیاں ماضی میں ہوئی اس کو نہ دہراؤں۔

یہ بھی پڑھیں: سرفراز کی اسکواڈ میں موجودگی، محمد رضوان دل کی بات زبان پر لے آئے

پاکستان انگلینڈ سے متعلق سیریز پر صہیب مقصود کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں وائٹ بال کرکٹ میں ہمیشہ اسکور بنتے ہیں جبکہ پاکستان نے انگلینڈ کو ہمیشہ ٹف ٹائم دیا ہے۔

واضح رہے کہ تین روزہ روم آئسولیشن ختم ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ اسکواڈ نیٹ پریکٹس میں مصروف ہے، انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل اسکواڈ دو انٹراسکواڈ پریکٹس میچز بھی کھیلیں گے، پہلا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ یکم جولائی اور دوسرا 3تین جولائی کو کھیلا جائے گا۔

قومی اسکواڈ ‏چھ جولائی کو کارڈف روانہ ہوگا، پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کا آغاز آٹھ جولائی ‏سے ہوگا۔

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں