بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

حماد صدیقی کو اب تک سندھ پولیس کے حوالے نہیں کیا گیا: وزیر داخلہ سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

لاڑکانہ: وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ حماد صدیقی کو اب تک سندھ پولیس کے حوالے نہیں کیا گیا۔ وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث بحران جنم لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے کیسز فوجی عدالتوں کو منتقل کر رہے ہیں۔ عزیز بلوچ کی جے آئی ٹی پر عدالت جو حکم دے گی عمل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حماد صدیقی کو اب تک سندھ پولیس کے حوالے نہیں کیا گیا۔ وفاقی حکومت کی نا اہلی کے باعث بحران جنم لے رہے ہیں۔ ’وفاق کی نااہلی کے باعث گنے کا آباد کار احتجاج پر مجبور ہے۔ وافر مقدار میں چینی ہونے کے باوجود سبسڈی دے رہے ہیں‘۔

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ مفرور اسحٰق ڈار کے باعث ملک میں متعدد بحرانوں نے جنم لیا۔

سندھ پولیس میں پولیس اہلکاروں کی کرپشن کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 12 ہزار پولیس اہلکاروں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ ’جو پولیس اہلکار مجرم ثابت ہوگا اسے نہیں بخشوں گا‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن کے احکامات پر عمل کریں گے۔ ’سنہ 2018 میں وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائیں گے‘۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں