جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

راؤ انوار کو تحفظات تھے تو آئی جی کو بتانا چاہیئے تھا: وزیر داخلہ سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ راؤ انوار کو تحفظات تھے تو آئی جی کو بتانا چاہیئے تھا۔ میں نے راؤ انوار کے تحفظات دور کرنے کی پیشکش کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گرفتاری کے بعد وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا کہ میں نے راؤ انوار کے تحفظات دور کرنے کی پیشکش کی تھی۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ راؤ انوار کے تحفظات پر تحقیقاتی کمیٹی میں تبدیلی کے لیے کئی بار کہا۔ سپریم کورٹ نے پولیس کی کمیٹی بنا دی ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیس آگے چلے گا۔

- Advertisement -

سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے جو تعاون درکار ہوگا وہ کریں گے۔ بطور وزیر داخلہ ہر شہری کی سیکیورٹی میرا فرض ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ راؤ انوار کو سیکیورٹی خدشات رہے ہیں، انہیں درکار سیکیورٹی دیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں