اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

راؤانوارکوکمیٹی پرتحفظات ہیں توآئی جی سندھ کوبتائیں‘ سہیل انورسیال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ راؤانوار کیس میں کمیٹی بنا رکھی ہے، جوبالکل با اختیارہے، راؤانوارکوکمیٹی پرتحفظات ہیں توآئی جی سندھ کوبتائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال نے نادرن بائی پاس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرٹرانسپورٹ کوڈرائیورزکا لائسنس یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

صوبائی وزیرداخلہ نے کہا کہ حادثات سے بچنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے، ماضی میں بھی ڈرائیورزکی غلطی سے ٹریفک حادثات رونما ہوئے۔

سہیل انورسیال نے کہا کہ فریال تالپورکی ہدایت پرنادرن بائی پاس پرٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو آغاخان اسپتال منتقل کردیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر وزیرداخلہ سندھ نے راو انوار کیس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کیس میں کمیٹی بنا رکھی ہے، جوبالکل با اختیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی شک کی بنیاد پرکسی کا بھی بیان لے سکتی ہے، راؤانوارکوکمیٹی پرتحفظات ہیں توآئی جی سندھ کوبتائیں۔

صوبائی وزیرداخلہ سہیل انور سیال نے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاترنہیں ہے۔


ناردرن بائی پاس پر ٹرک کی ٹکر، مسافر بس الٹ گئی،4 جاں بحق، دس زخمی


خیال رہے کہ گزشتہ شب رات گئے ناردرن بائی پاس کے قریب ٹرک کی ٹکر سے مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں 4 افراد جاں بحق، 10 زخمی ہوگئے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں