لاڑکانہ: وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ آصف زرداری مظلوم عوام کی زبان بولتے ہیں، نواز لیگ ناکام لیگ بن چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل انور سیال نے کہا کہ وفاقی حکومت صرف دعوے کرتی ہے کام نہیں، وفاقی حکومت نے چار سال میں ایک کام بھی مکمل نہیں کیا۔
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عمران خان الزامات لگاتے ہیں اور پھر معافیاں بھی مانگتے ہیں، وہ عدالت سے فرار ہوتے رہے ہیں جبکہ شرجیل میمن عدالت میں پیش ہوئے، ن لیگ والے فرار ہورہے ہیں، ہمیں عدالت نے بری کیا جو ہماری کامیابی ہے۔
سہیل انور سیال نے کہا کہ احسن اقبال پہلے اپنے پروجیکٹس کی انکوائری کریں پھر تنقید کریں، وفاقی حکومت نے چار سال میں ایک کام بھی مکمل نہیں کیا، وفاقی حکومت صرف دعوے کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں امن فوج، سندھ حکومت، رینجرز اور پولیس نے قائم کیا، اپوزیشن الائنس ماضی میں بھی ناکام ہوئے اور اب بھی ناکام ہوں گے۔
یہ پڑھیں: اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کیلئے سندھ کابینہ سے منظوری لینے کا فیصلہ
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔