ہفتہ, جون 28, 2025
اشتہار

سہیل سمیر نے زندگی کا سب سے غمگین لمحہ بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اداکار سہیل سمیر نے والدہ کی بیماری اور انتقال سے متعلق زندگی کا سب سے غمگین لمحہ بتا دیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دستک‘ میں سوہائے علی ابڑو کے ماموں کا کردار نبھانے والے اداکار سہیل سمیر نے نجی ٹی وی کے شو میں زندگی کے غمگین لمحے کا ذکر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں فیشن شو میں تھا ریمپ پر واک کرنی تھی اس دوران فون آیا کہ والدہ کو برین ہیمرج ہوگیا ہے اس وقت یہ سمجھ نہیں آیا کہ پیچھے ہٹ جاؤ یا آگے بڑھو کیونکہ اس واک کے بعد مجھے پیسے ملنے تھے۔

سہیل سمیر نے بتایا کہ پانچ سے دس سیکنڈ کی ریمپ واک ہوتی ہے وہ کرنے کے بعد ڈیزائنر کو بتایا کہ مجھے فوری جانا ہے والدہ کو برین ہیمرج ہوگیا ہے، ڈیزائنر نے کہا کہ پہلے کیوں نہیں بتایا، میں نے کہا کہ میں محنت کرکے پیسے لینا چاہ رہا تھا، چاہ رہا تھا جو پیسے لینے ہیں وہ ترس کھا کر نہ لوں۔

اداکار نے کہا کہ میں اسپتال گیا تو والدہ کومہ میں تھی ان سے کہا کہ میں آگیا ہوں آپ کو کچھ نہیں ہوگا، میں سوال پوچھوں آپ مجھ سے خوش ہیں، تو والدہ نے میرا ہاتھ دبایا، وہ ایسا لمحہ ہے کہ میں جتنا اللہ کا شکر ادا کروں کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ والدہ کا انتقال پندرہ دن کے بعد ہوگیا لیکن وہ جتنے دن اسپتال اور گھر میں رہیں میں ان کے ساتھ ہی رہا، والدہ بھائی اور میرے پاس رہتی تھیں وہ اوپر والے پورشن میں رہتی تھیں ایک دن میں گھر گیا تو بھائی نے والدہ کو کندھے پر اٹھایا ہوا تھا وہ انہیں سیڑھیاں چڑھا رہے تھے۔

سہیل سمیر نے کہا کہ میں نے کہا کہ اب اپنے بھائی سے نہیں جیت سکوں گا، میں گو کہ والدہ کے ساتھ پندرہ دن رہا لیکن آج بھی کہتا ہوں کہ بھائی سے نہیں جیت سکا۔

اداکار نے کہا کہ بچوں کو والدہ کی قبر پر لے جاتا ہوں اور بتاتا ہوں کہ کل کو ہم نہیں ہوں گے تو آپ نے فاتحہ پڑھنے کے لیے آنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں