چیف سیلکٹرجونیئر سلیکشن کمیٹی سہیل تنویر نے جونیئر کھلاڑیوں کو دل سے ہار کا خوف نکالنے اور جدید طرز کی کرکٹ اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف سلیکٹر منتخب ہونےکے بعد تمام کھلاڑیوں کے ریکارڈ چیک کیے سلیکشن کمیٹی تمام کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے۔
سہیل تنویر نے کہا کہ کچھ خامیاں ہیں انہیں ماڈرن کرکٹ کے لحاظ سےدور کرنا ہے ابھی شارٹ ٹرم پلانز پر کام کر رہے ہیں اگلےورلڈکپ کیلئےتیاریاں ابھی سے شروع کرنی ہیں، کسی کی عمر زیادہ ہوجائے گی تو انہیں بھی پلان کا حصہ بنائیں گے کوشش ہے نوجوان کھلاڑیوں کوزیادہ سے زیادہ ٹورز فراہم کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں پاور اسکور بن رہے تھے ہم نے بھی ایسی تیاری کرنی ہے جونیئر کھلاڑیوں کو جدید طرز کی کرکٹ سےہم آہنگ کرنا ہے جونیئر کھلاڑیوں سےکہا ہےخوف کے بغیر کرکٹ کھیلیں، میچ ہارنے سے فرق نہیں پڑتا، اچھی کرکٹ کھیلنی ہو گی۔