ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

سہیل تنویر جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق فاسٹ بولر سہیل تنویر کو جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا۔

پی سی بی نے 2009 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے رکن اور سابق کرکٹر سہیل تنویر کو جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

سہیل تنویر نے 2007 میں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا اور پاکستان کے لیے دو ٹیسٹ، 62 ون ڈے اور 57 ٹی 20 کھیلے انہوں نے تینوں فارمیٹ میں 130 وکٹیں حاصل کیں اور 612 رنز بنائے۔

جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کی پہلی ذمہ داری یو اے ای میں 8 سے 17 دسمبر کے درمیان شیڈول اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ 2023 کے لیے پاکستان انڈر 19 اسکواڈ کا انتخاب ہوگی۔

پاکستان انڈر 19 بعد میں سری لنکا میں 13 جنوری سے 4 فروری تک آئی سی سی انڈر 19 ولڈ کپ میں حصہ لے گی۔

سہیل تنویر نے کہا کہ میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی طرف سے جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دینے کے موقع پر شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس کمیٹی کا چیئرمین مقرر ہونا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے اور میں اس دلچسپ چیلنج کا منتظر ہوں۔

سہیل تنویر نے کہا کہ میں نوجوان ٹیلنٹ کی صلاحیت پر یقین رکھتا ہوں اور ہم مشترکہ طور پر نچلی سطح سے لے کر بین الاقوامی سطح تک کامیابی کے لیے ایک راستہ بنانا چاہتے ہیں، ہمارا پہلا کام آئندہ اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے انڈر 19 اسکواڈ کا انتخاب ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال کے آخر میں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے لیے ایک مضبوط ٹیم بنانے کی تیاری کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں