ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

2025 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سورج یا چاند گرہن وہ فلکیاتی واقعات ہیں جب سورج، چاند اور زمین ایک سیدھ میں آ جاتے ہیں۔ اس سیدھ کی وجہ سے یا تو سورج کی روشنی چاند تک نہیں پہنچ پاتی، یا زمین چاند اور سورج کے درمیان آ کر اس کی روشنی چھپاتی ہے۔

2025 کے آغاز پر محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اس سال دو سورج اور دو چاند گرہن ہوں گے، پہلا چاند گرہن 14 مارچ کو ہوگا جبکہ پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 2025 کا دوسرا جزوی چاند گرہن 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب کو ہوگا جبکہ دوسرا سورج گرہن 21 سے 22 ستمبر کو ہوگا۔

- Advertisement -

سورج گرہن اُس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین اور سورج کے درمیان آ جاتا ہے اور اس کی وجہ سے سورج کی روشنی زمین تک نہیں پہنچ پاتی۔

اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ زمین پر سورج کا کچھ حصہ یا پورا حصہ دھندلا یا چھپ جاتا ہے۔ یہ واقعہ صرف اس وقت نظر آتا ہے جب چاند کا سایہ زمین پر پڑتا ہے جو کہ صرف مخصوص علاقوں میں ہوتا ہے۔

چاند گرہن اُس وقت ہوتا ہے جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آ جاتی ہے اور اس کا سایہ چاند پر پڑتا ہے۔ اس صورت میں چاند دھندلا جاتا ہے اور کبھی کبھار سرخ یا سنہری رنگ میں نظر آتا ہے۔ یہ واقعہ مکمل یا جزوی طور پر ہو سکتا ہے۔

دونوں گرہنوں کی نوعیت اس بات پر منحصر ہوتی ہے کہ سورج، چاند اور زمین کی سیدھ کس طرح ہوتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں