لاہور: سولر ایسوسی ایشن نے سولر ریٹس کو کم کرنے کے حکومتی اعلان کو مسترد کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سولر ایسوسی ایشن عہدیداران کی فیڈریشن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صدر اور وزیراعظم کے بیانات دیکھ لیں انہوں نے یوٹرن لیا ہے۔
چیئرمین ایسوسی ایشن عادل محمود نے کہا کہ یہ لوگ دو تین سال سے سولر سرمایہ کاری کی اپیلیں کرتے رہے، آج 54 روپے کی بجلی دے کر سولر والے کو 10 روپے یونٹ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فیصلے سے ہماری اربوں کی سرمایہ کاری متاثر ہوگی، سولر پالیسی بناتے ہوئے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
عادل محمود نے کہا کہ سولر سے بجلی کی قیمت کم کرنے کے بجائے پرانا ریٹ بحال کیا جائے۔