جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

رمضان میں ہونے والا سورج گرہن کب اور کس طرح نظر آئے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اگلے ماہ اپریل کی 8 تاریخ کو مکمل سورج گرہن ہوگا اور یہ دنیا بھر میں کئی ممالک میں لوگ اس کا نظارہ کرسکیں گے۔

رمضان المبارک کے مہینے میں اپریل کی 8 تاریخ کو سال کا پہلا مکمل سورج گرہن ہوگا۔ سورج گرہن کی وجہ سے امریکا کے بیشتر علاقوں میں اندھیرا چھا جائے گا، اس حوالے سے سینکڑوں اسکولوں میں پہلے ہی تعطیل کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

پچھلے سال 14 اکتوبر کو رنگ آف فائر کے بعد آنے والے اس مکمل سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے لوگ تیار ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا سورج گرہن برصغیر پاکستان و بھارت میں بھی نظر آئے گا؟ تاہم اس سورج گرہن کے پاک و ہند میں نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

- Advertisement -

میکسیکو میں شروع ہونے والا سورج گرہن ٹیکساس، اوکلاہوما، آرکنساس، مسوری، الینوائے، کینٹکی، انڈیانا، اوہائیو، پنسلوانیا، نیویارک، ورمونٹ، نیو ہیمپشائر سے ہوتا ہوا کینیڈا پہنچے گا۔

سورج گرہن کے دوران ان ریاستوں میں مکمل اندھیرا چھا جائے گا۔ اسی طرح ٹینیسی اور مشی گن کے کچھ حصے مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے۔

گزشتہ 50 سالوں میں یہ سب سے طویل سورج گرہن ہوگا۔ گرہن کا کُل وقت 4 گھنٹے 39 منٹ تک رہے گا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 8 اپریل کو ہونے والا سورج گرہن سال کا طویل ترین سورج گرہن ہوگا۔ 50 سال قبل مکمل سورج گرہن کا نظارہ دیکھا گیا تھا۔ اب لوگ اس سال اسے دوبارہ دیکھ سکتے ہیں۔

سورج گرہن کیسے ہوتا ہے؟

سورج گرہن کس طرح ظہور پذیر ہوتا ہے، اس حوالے سے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جب چاند زمین اور سورج کے درمیان آجاتا ہے تو پھر تھوڑی دیر کے لیے اندھیرا چھا جاتا ہے۔

تاہم، اگر چاند زمین اور سورج کے درمیان آجائے اور سورج کو مکمل طور پر ایک دائرے میں ڈھانپ لے تو مکمل سورج گرہن ہوتا ہے۔

اس عمل کی وجہ سے سورج کی کرنیں زمین تک نہیں پہنچ سکتیں، جس کے باعث بعض علاقوں میں مکمل اندھیرا چھا جاتا ہے اور یہ سورج گرہن کہلاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں