جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سولر پینٹ ٹیکنالوجی : اب گھر کی دیواروں سے بجلی پیدا کرنا ممکن

اشتہار

حیرت انگیز

شمسی ماہرین نے سورج سے بجلی حاصل کرنے کیلئے سولر پینٹ ٹیکنا لوجی متعارف کرادی جو سولر پینلز کا بہترین متبادل ہوسکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق سولر پینلز کے مقابلے میں سولر پینٹ کے ذریعے زیادہ آسانی سے اور کم خرچ میں توانائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

لنکڈاِن کی رپورٹ کے مطابق جدید ترین ٹیکنالوجیز کے ذریعے تیار کیے جانے والے سولر پینٹ والی دیوار سولر پینل کا کردار بخوبی ادا کرتی ہے، مذکورہ ٹیکنالوجی سستی توانائی کے حصول کا بہترین ذریعہ ثابت ہو رہی ہے۔

paint technology

Article content

سولر پینٹس جنہیں فوٹو وولٹائیک پینٹس بھی کہا جاتا ہے، ایک ابھرتی ہوئی جدید ٹیکنالوجی ہے جو شمسی توانائی پیدا کرنے کے طریقے کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ پینٹس روشنی جذب کرنے والے ایسے مادے پر مشتمل ہوتے ہیں جو سورج کی روشنی کو بجلی میں تبدیل کرتے ہیں۔ یہ روایتی سولر پینلز کے مقابلے میں زیادہ سستے، لچکدار اور ہر قسم کی سطح پر استعمال کیے جاسکتے ہیں جیسے دیواریں، چھتیں اور گاڑیاں وغیرہ۔

Solar Paint

روایتی سولر پینلز کو جہاں مقررہ تنصیب اور زیادہ جگہ کی ضرورت ہوتی ہے، وہیں سولر پینٹس مختلف اقسام کی سطحوں پر آسانی سے لگائے جا سکتے ہیں۔

سولر پینٹس میں فوٹو وولٹائیک نینو پارٹیکلز شامل کیے جاتے ہیں جو کسی بھی سطح پر مائع شکل میں لگائے جاسکتے ہیں۔ یہ سیمی کنڈکٹر مادے سورج کی روشنی جذب کرتے ہیں اور فوٹو وولٹائیک اثر کے ذریعے بجلی پیدا کرتے ہیں۔ اس عمل میں روشنی سے الیکٹران متحرک ہوتے ہیں، جس سے کرنٹ بنتا ہے۔

Solar Walls Paint

یہ پینٹس روایتی سولر پینلز کے مقابلے میں کم لاگت اور متنوع متبادل فراہم کرتے ہیں، روایتی سولر پینلز کو جہاں مقررہ تنصیب اور زیادہ جگہ کی ضرورت ہوتی ہے، وہیں سولر پینٹس مختلف اقسام کی سطحوں پر آسانی سے لگائے جا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ گاڑیوں کے اوپر سولر پینٹ کیا جاسکتا ہے تاکہ سورج کی روشنی سے حاصل پونے والی توانائی سے بیٹریاں چارج کی جا سکیں، یہ طریقہ الیکٹرک گاڑیوں کی ترقی میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں