ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

سولر پینل کی قیمت کم ترین سطح پر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں ایک بار پھر کم ترین سطح پر آگئی ہیں جس میں وافر سپلائی سمیت مختلف وجوہات شامل ہیں۔

کراچی کی مارکیٹ میں سولر پینل پلیٹوں کی فی واٹ قیمت 28 روپے تک کم ہوگئی ہیں، گزشتہ ماہ اگست میں پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں کم ہو کر فی واٹ قیمت 30 روپے سے 32 روپے تک آگئی تھیں۔

اس سے قبل رواں برس اپریل میں فی واٹ قیمت 39 سے 40 روپے ہوگئی تھی جس کے بعد مئی میں اس میں قدرے کمی دیکھی گئی تھی اور دو سال قبل 80 روپے فی واٹ میں ملنے والی سولر پینل پلیٹ 37 روپے میں دستیاب ہونے لگا تھا۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے بتایا تھا کہ پاکستان میں صرف ایک سال میں 8000 میگاواٹ کے سولر پینلز درآمد کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق کچھ کمپنیز پاکستان میں سولر انورٹر لگانے کا پلانٹ نصب کرنے کی منصوبہ بندی میں ہیں کیونکہ سولر سسٹم کی مقامی تیاری سے کچھ زرمبادلہ ضرور بچے گا۔

اگر سولر سسٹم کیوآر کوڈ تصدیق کے ساتھ، اس کی معیاری انسٹالیشن اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے تو یہ آپ کا کئی سالوں تک ساتھ دے سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں