ہفتہ, جون 21, 2025
اشتہار

سولر پینلز لگوانے کے خواہشمند افراد کو بڑی رعایت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سولر پینلز لگوانے کے خواہشمند افراد بڑی خوشخبری سنادی اور کہا قیمتوں میں من مانی کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہم نےگزشتہ مالی سال کوئی منی بجٹ متعارف نہیں کرایا، افراط زر پر قابو پایا اور ذرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بجٹ میں عوامی فلاح وبہبود کیلئے کئی اقدامات کا اعلان کیا، پاکستان کی معیشت کیلئے کئی اقدامات کا اعلان کیا ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10 فیصد ، پنشن میں7 فیصد اضافہ کیا، یہ اقدام ملازمین کو احساس دلائے گا کہ ریاست ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

وفاقی وزیر نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ درآمد شدہ سولر پینل پر 18 فیصد ٹیکس کا فیصلہ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کیا گیا تاہم دونوں ایوانوں میں اراکین کی تجویز پر سولر پر ٹیکس 10 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔.

مزید پڑھیں : سولر پینلز پر عائد ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ

ان کا کہنا تھا کہ درآمدی سولر پلیٹ کی قیمتوں میں4.6 فیصد اضافہ ہوگا، یکم جولائی سے تمام بجٹ تجویز پر عملدرآمد ہوگا تاہم قیمتوں میں من مانی کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے گا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہماری حکومت کاوژن صرف استحکام پراستفادہ نہیں، ہماری کوشش جامع اورپائیدادترقی کاحصول ہے، ہمارےنزدیک یہ صرف ایک پڑاؤ ہے منزل نہیں۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ میں دی گئی بجٹ تجاویز ہمارے لئے بہت اہم ہیں، تنخواہ دارطبقےکی آمدنی میں اضافہ ہوگا ایف بی آرقوانین میں مزید سیف گارڈشامل کیے گئے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کھاد اور زرعی ادویات پر سیلز ٹیکس نہیں رکھا گیا، وزیراعظم ایک ہزار زرعی گریجویٹ کو چین بھجوا رہے ہیں، زراعت صوبائی شعبہ بھی ہے اُن کی مشاورت سے چلیں گے،زراعت ملکی معیشت کی ترقی کا انجن ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں