جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

عوام کو کب سے سولر پینل ملنا شروع ہوں گے؟ اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: نومبر میں عوام کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پروگرام کے تحت سولر پینل ملنا شروع ہو جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ اسی سال نومبر کے مہینے سے وزیراعلیٰ کے پروگرام کے تحت لوگوں میں سول پینل کی تقسیم شروع ہوجائے گی۔

پنجاب میں سولرپینل کی مقامی طور پر تیاری کے سلسلے میں بھی چیف منسٹر فنڈ فار سولر پینل پروڈکشن مینوفیکچرنگ کی منظوری دید گئی ہے۔

- Advertisement -

اجلاس میں تعلیم، صحت، زراعت، لائیو اسٹاک اور دیگر شعبوں سے متعلق بھی اہم فیصلے کیے گئے، پنجاب کی 100 تحصیلوں میں 15 اکتوبر تک ستھرا پنجاب کی لانچنگ ہوگی۔

2 ہفتے میں 100 تحصیلوں میں آؤٹ سورس ماڈل کے تحت صفائی کے عمل کا آغاز ہوگا، ستھرا پنجاب کے دوسرے فیز میں 15 نومبر سے مزید 34 تحصیلوں میں بھی آغاز ہو جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسپتالوں میں صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اس کے علاوہ لاہور میں پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم اسکول کا پراجیکٹ ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان کو بھی توانائی کے متبادل ذرائع کی جانب دیکھنا ہوگا 

وائلڈ لائف تحفظ کے تحت پنجاب میں پہلی مرتبہ جنگلی حیات شماری کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پنجاب کے مزید 9 اضلاع میں دستک سروسز شروع کرنے کی منظوری کی گئی ہے۔

پنجاب میں پہلی بار کاربن کریڈٹ اسکیم کے اجرا کی منظوری دی گئی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کا پہلا فلم فنڈ قائم کرنے کی بھی منظوری دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں