تازہ ترین

عثمان ڈار کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے...

چمن بارڈر کراسنگ پر افغان سنتری کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید

بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب چمن کراسنگ...

آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور...

سورج کی مدد سے موبائل چارج کرنے کا طریقہ جانئے

موبائل فونز اب ہماری زندگی کا حصہ بن چکے مگر جب اس کی بیٹری ختم ہوتی ہے تو ہم پریشان ہوجاتے ہیں۔

پاکستان کے موبائل صارفین بخوبی جانتے ہیں کہ ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے،جس کے باعث موبائل چارج کرنے میں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

صارفین کی اسی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے آج ہم آپ کو ایک نیا طریقہ بتانے جارہے ہیں جس کے تحت آپ سورج کے ذریعے موبائل کو چارج کر سکیں گے۔

ڈینی نامی کمپنی نے ایک سولر پاور بینک متعارف کروایا ہے جس کی خصوصیت یہی ہے کہ سولر پاور بینک کو آپ سورج کی شعاؤں کے سامنے رکھ دیں اور وہ خود چارج ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  انسٹاگرام صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف

سولر پاور بینک کو مکمل چارج ہونے کے لیے 7 سے 8 گھنٹے لگتے ہیں اور سورج کی روشنی کی مدد سے چارجنگ کی صورت میں 9 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

سولر پاور بینک 10 ہزار ایم اے ایچ ہے، اس میں 3 پورٹس ہیں، دو موبائل فون چارج کرنے کے اور ایک چارجنگ پورٹ ہے جو کہ خود سولر پاور بینک کے لیے ہے۔

اس کی دوسری خصوصیت یہ ہے کہ اگر سورج کی روشنی سے چارج نہ ہو تو بجلی کے ساکٹ سے بھی چارج کیا جا سکے۔

Comments

- Advertisement -