جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں سولر پاور منصوبے کا افتتاح

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: صوبہ پنجاب کی اییک بڑی جامعہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں سولر پاور منصوبے کا افتتاح کردیا گیا، منصوبے کی وجہ سے بجلی کے بل میں سالانہ 1 کروڑ روپے سے زائد بچت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کی نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں سولر پاور منصوبے کا افتتاح کردیا گیا، صوبائی وزیر پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے منصوبے کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ 300 کلو واٹس کا ہے جس پر 3 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ منصوبے کی وجہ سے بجلی کے بل میں سالانہ ایک کروڑ روپے سے زائد کی بچت ہوگی۔

اختر ملک کا کہنا تھا کہ منصوبے سے پیدا ہونے والی بجلی کے 1 یونٹ پر 7 روپے لاگت آئی ہے، نشتر اسپتال ایمرجنسی کو بھی 150 کلو واٹ کا سولر سسٹم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ مہنگی بجلی ہے، پنجاب کو سولر صوبہ ڈکلیئر کیا ہے۔ پورے پنجاب کے بنیادی مرکز صحت سولر سسٹم پر منتقل کیے جا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں