تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

سر پر سولر پنکھا لگانے والا شخص توجہ کا مرکز بن گیا، ویڈیو دیکھیں

کسی نے ٹھیک ہی کہا ہے کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہوتی ہے اسی محاورے کے مصداق ایک بڑی عمر کے شخص نے گرمی سے بچنے کیلئے نیا جگاڑ نکال لیا۔

یہ ایک تخلیقی صلاحیت ہے جسے سراہا جانا ضروری ہے اور اس طرح کے کارنامے دیکھ کر خوشگوارحیرت بھی ہوتی ہے جن کا نظارہ ہم اکثرکرتے رہتے ہیں۔

اس طرح کے کام جنہیں حرف عام میں ’جگاڑ‘ کہا جاتا ہے یہ ایسی ایجادات ہوتی ہیں کہ جنہیں دیکھ کر آپ داد دیئے بغیر نہیں رہ سکتے۔

کچھ ایسا ہی کارنامہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک ضعیف العمر شہری نے انجام دیا کہ جسے دیکھ کر لوگ رکے بغیر نہ رہ سکے کہ جس نے گرمی سے بچنے کیلئے انوکھا اور سستا ترین طریقہ نکال لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص جس نے زرد رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

اس شخص نے اپنے طرز عمل سے لوگوں کی بھرپور توجہ اپنی جانب مبذول کروالی، لوگ اس کے سر پر رکھے پنکھے اور ہیلمٹ پر لگی سولر پلیٹ کو غور سے دیکھتے رہے۔

چھوٹے سائز کے پنکھے کو سر پر اس طریقے سے لگایا گیا تھا کہ ہوا چہرے پر آرہی تھی جبکہ پنکھے کو کرنٹ پہنچانے کیلئے ہیلمٹ پر سولر پلیٹ نصب کی گئی تھی۔

ایک ٹوئٹر صارف نے اس شخص کو دیکھا تو اس سے متاثر ہوکر اس کا مختصر سا انٹرویو لینے کا فیصلہ کیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکردی۔

اس شخص نے بتایا کہ میں یہ پنکھا گرمی سے بچنے کیلیے لگایا ہے، یہ پنکھا شمسی توانائی سے چلتا ہے جسے چلانے کیلئے ایک سولرپلیٹ بھی لگا رکھی ہے۔

ضعیف شہری کا کہنا تھا کہ پنکھا دن بھر چلتا ہے لکیکن جیسے ہی سورج غروب ہوتا ہے یا میں چھاوں میں آجاؤں تو یہ رک جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھ کر صارفین نے ضعیف العمر شہری کی تعریف کرتے ہوئے اس کی تخلیق کو سراہا۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ایسا ہیلمٹ کسانوں اور مزدوروں کو بھی استعمال کرنا چاہیے جو تپتی دھوپ میں انتھک محنت کرتے ہیں۔

Comments