جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فوجی چوکی پر فائرنگ، ایک جوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی جانب سے فوجی چوکی پر فائرنگ کے نتیجے میں نائب صوبیدارسونےزئی شہید ہوگیا جبکہ ایک دہشت گرد بھی ہلاک ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی ، فائرنگ کاواقعہ17اور18اگست کی درمیانی شب پیش آیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شدیدفائرنگ کےتبادلےمیں ایک دہشت گردہلاک ہوگیا جبکہ نائب صوبیدارسونےزئی بھی شہید ہوا۔

- Advertisement -

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کےجڑسےخاتمےکیلئےپرعزم ہے، جوانوں کی قربانیاں ہمارےعزم کومزیدتقویت دیتی ہیں۔

یاد رہے رواں ماہ 8 اگست کو دہشت گردوں نے انٹرنیشنل بارڈر پر ‏دیواگر پر فوجی چوکی کونشانہ بنایا تو پاک فوج نے مؤثر اور فوری جوابی کارروائی کی، فائرنگ ‏کےتبادلےمیں ایک جوان زخمی ہوگیا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلسل افغانستان کو مؤثر بارڈر مینجمنٹ کیلئےکہہ رہا ہے ‏افغان سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال کرنےکی شدیدمذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ وقتاً فوقتاً سرحد پار سے فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جس کی روک تھام ‏کے لیے پاکستان مسلسل بارڈر پر سیکورٹی کو مضبوط بنانے اور مربوط منیجمنٹ پر زور دیتا آ رہا ‏ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں