جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ ، ایک جوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پردہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 37سالہ نائیک غلام مصطفیٰ شہید ہوگیا تاہم دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی جانب سے فوجی چوکی پر فائرنگ کی گئی ، گھڑیوم میں دہشت گردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی بھرپورجوابی کارروائی کی ، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں37سالہ نائیک غلام مصطفیٰ شہید ہو گیا تاہم دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے رواں سال جون کے آخر میں افغانستان سے دہشت گردوں نے انٹرنیشنل بارڈر پر فائرنگ کی تھی ، فائرنگ شمالی وزیرستان کے علاقے دواتوئی کی فوجی چیک پوسٹ پر کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں حولدارسلیم اورلانس نائیک پرویزشہید ہوئے جبکہ پاک فوج کی طرف سے فوری اور مؤثرجوابی کارروائی کی گئی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا تھا کہ پاکستان باربارافغانستان کو مؤثربارڈر کنٹرول کیلئےکہہ رہاہے، پاکستان میں دہشت گردی کیلئے افغان سرزمین کے استعمال پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں