تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

فوجی نے اولاد کی پیدائش پر آبائی مٹی کیوں منگوائی؟

روم : اٹلی میں تعینات امریکی فوجی نے اپنے بیٹے کی پیدائش کےلیے ٹیکساس سے مٹی منگوا لی تاکہ پہلی اولاد آبائی مٹی پر پیدا ہو۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹالوی صوبے پادووا میں تعینات امریکی فوجی کی خواہش تھی کہ اس کی پہلی اولاد آبائی سرزمین امریکی ریاست ٹیکساس میں ہو، لیکن پیدائش سے ایک ماہ قبل وہ ہزاروں میل دور یورپ میں تھا۔

امریکی فوجی نے اپنی خواہش کی تکمیل کےلیے ریاست ٹیکساس سے مٹی منگوالی تاکہ بیٹے کی پیدائش اپنے وطن کی مٹی پر ہو۔

امریکی فوجی ٹونی ٹراکونی کا کہنا تھا کہ وہ خود امریکا جاکر مٹی نہیں لاسکتا تھا اسی لیے اپنے والدین کو مٹی لانے کی گزارش کی۔

ٹونی نے فیصلہ کیا کہ والدین ٹیکساس سے ایک پلاسٹک کے ڈبے میں مٹی بھیجے گے تو میں اہلیہ کے بستر کے نیچے خاموشی سے رکھ دوں گا اس طرح میرا بچہ ٹیکینکی طور پر ٹیکساس کی مٹی پر جنم لے گا۔

امریکی فوجی نے ٹیکساس سے مٹی منگوانے کےلیے 22 ڈالر خرچ کیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 17 اگست کو جب ٹونی کے ہاں اولاد نے جنم لیا تو انہوں نے ٹوئٹر پر بتایا کہ اٹل میں رہتے ہوئے بھی میرے بیٹے چارلس نے اپنی آبائی مٹی یعنی ٹیکساس کی مٹی پر جنم لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے وہ مٹی سنبھال کر رکھی اور جب میرا بیٹا کھڑے ہونے کے قابل ہوا تو میں نے اس مٹی کو زمین پر بچھا کر چارلس کو اس پر کھڑا کردیا تاکہ میرے بیٹے کے پاؤں پہلے ٹیکساس کی مٹی پر پڑیں۔

Comments

- Advertisement -