جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم کے متحرک بعض اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم سے متعلق متحرک بعض اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ، سائبرکرائم ونگ نے ملک بھرمیں کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم ٹی ایل پی کی سوشل میڈیا پر مہم کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، ایف آئی اےسائبرکرائم نے سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم مواد وائرل کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی۔

ایف آئی اے نے بتایا کالعدم تنظیم سے متعلق بعض سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہورہے ہیں ، ایف آئی اے نے اشتعال انگیزمواد پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

- Advertisement -

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سائبرکرائم ونگ نے ملک بھرمیں کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے ، سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کے لئے پی ٹی اے سے رابطہ کریں گے۔

یاد رہے گذشتہ روز وفاقی حکومت نے کالعدم تنظیم کی جانب سے لانگ مارچ کے بعد سیکورٹی صورتحال کو مدنظر ‏رکھتے ہوئے 60 دن کے لیے پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ایل پی نے عسکریت پسندی کا راستہ اختیار کر رکھا ہے احتجاج ‏کرنےوالوں سےابھی بھی کہتا ہوں ہوش کے ناخن لیں فرانس کے سفارتخانے کو بند نہیں کر سکتے ذمہ ‏داری سے کہہ رہا ہوں فرانسیسی سفیر پاکستان میں نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں