نیویارک: ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر رومن رینز پر ایک اور قاتلانہ حملہ ہوا جس میں وہ بال بال بچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای میں بگ ڈوگ کے نام سے مشہور رومن رینز پر ایک اور قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس میں وہ بچ گئے، اس سے قبل بھی ان پر لوہے کا بنچ گرا کر جان سے مارنے کی کوشش کی گئی تھی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رومن رینز ایک کار کے سامنے کھڑے تھے کہ ان پر ایک کار کے ذریعے ان کو مارنے کی کوشش کی گئی لیکن رومن نے خطرہ بھانپتے ہوئے فوراً کار کے اندر چلے گئے۔
واقعہ ڈبلیو ڈبلیو ای را کے پارکنگ ایریا میں پیش آیا، رومن سموا جوئی سے بات کررہے تھے۔
HOLY SHIT!!! Roman Reigns almost got kill by a car 🚗 #Raw pic.twitter.com/qRkHikbgQO
— SlimShauny (@shaunaweome43) August 6, 2019
رومن رینز پر حملہ کرنے والے ریسلر کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ ڈینئل برائن یا رون ہوسکتے ہیں، رومن رینز نے رنگ میں ایک ویڈیو چلائی جس میں سر ڈھانپنے ایک شخصکو بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ڈئنل برائن نے اپنے دیرینہ ساتھی رون پر الزام عائد کرتے ہوئے ان پر تھپڑوں کی برسات کردی اور رنگ میں آکر رومن رینز کو صفائی دینے کی کوشش کی۔
رومن رینز نے ڈینئل برائن کی کوئی بات سنے بغیر انہیں اپنا آخری اسپیئر لگا کر گرا دیا اور رنگ سے باہر چلے گئے۔
مزید پڑھیں: ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر رومن رینز پر قاتلانہ حملہ
یاد رہے کہ 31 جولائی کو رومن رینز پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جب وہ میزبان سے گفتگو کے لیے آگے ہی بڑھ رہے تھے کہ ان پر ایک لوہے کا بنچ گرایا گیا تھا۔
اس وقت کہا جارہا تھا کہ بگ ڈوگ پر حملہ کرنے والا کوئی اور نہیں لیکن سموا جوئی ہیں لیکن دوسرے حملے میں سموا جوئی سے رومن رینز کی گفتگو نے یہ ثابت کیا کہ ان پر حملہ سموا جوئی نے نہیں کیا تھا۔