اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ترک صدر کا مرکزی بینک کے گورنر کو برطرف کرنے کا بعد اصلاحات کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوگان نے مزکری بینک کے گورنر مرات سیتینکایا کو برطرف کرنے کے بعد بینک کے نظام میں اصلاحات کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوگان نے فیصلہ کیا کہ مرکزی بینک کو نئے خطوط پر استوار کیا جائے گا جس کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جائیں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر مرکزی بینک کے نظام میں اصلاحات نہیں کی گئیں تو مستقبل میں مزید مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اردوگان نے حال ہی میں مرکزی بینک کے صدر کو برطرف کیا ہے، مرات سیتینکایا کو 2016 میں چار برس کے لیے مرکزی بینک کا گورنر مقرر کیا گیا تھا اور ان کی مدت 2020 تھی۔

ترک صدر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق مرکزی بینک کے گورنر مرات سی تینکایا کی جگہ ان کے نائب مرات یوسال نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

خیال رہے کہ ترکی میں رواں برس کے اوائل میں معاشی بحران شدت اختیار کرگیا تھا اور لیرا کی قدر میں ریکارڈ کمی آئی تھی اور شرح میں بھی اضافہ ہوا تھا جبکہ معاشی صورت حال کو بہتر کرنے کے لیے صدر اردوگان کا موقف تھا کہ شرح سود میں کمی لائی جائے۔

ترکی معاشی بحران کا شکار، مرکزی بینک کا گورنز برطرف

رائٹرز کو ترک حکومتی عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ‘صدر طیب اردوگان شرح سود کے حوالے سے ناخوش تھے اور اس پر اپنے اختلافات کا اظہار کیا تھا جبکہ بینک نے جون میں شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد بینک کے گورنر سے ان کے اختلافات پیدا ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں