ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں نہیں چاہتی کہ عمران خان رہے وہ قوتیں پس پردہ اپوزیشن کوسپورٹ کررہی ہیں۔
ایک بیان میں قاسم سوری نے کہا کہ ہم اپوزیشن کاڈٹ کرمقابلہ کریں گے عمران خان پاکستان کوفلاحی ریاست کی طرف لےجاناچاہتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ بعض قوتیں پاکستان کےلئےرکاوٹ بن رہی ہے وزیراعظم عمران خان نےیورپی یونین کوجواب دیا پہلے والے حکمران ڈوموروالےتھے۔
قاسم سوری نے کہا کہ وزیراعظم اپنےعوام کی بات کرتےہیں وزیراعظم اپنےملک کادفاع کرناجانتےہیں ماضی کی حکومتیں ڈرون حملےکرواتی تھی افغانستان میں صورتحال پر وزیراعظم نے آواز اٹھائی۔