تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

فروٹ چاٹ میں شامل کچھ پھل نقصان دہ ہوسکتے ہیں!

افطار کے موقع پر فروٹ چاٹ ہر دسترخوان کی زینت ہوتی ہے مگر فروٹ چاٹ میں کچھ پھل صحت کیلیے نقصان دہ ہوسکتے ہیں۔

رمضان المبارک شروع ہوچکا ہے افطار کے موقع پر فروٹ چاٹ روزہ داروں کی پسندیدہ خوراک ہے جو کہ خوش ذائقہ ہونے کے ساتھ دل ودماغ کو تقویت بخشتی ہے تاہم ماہرین خوراک کا کہنا ہے کہ فروٹ چاٹ میں کچھ پھل شامل کرنے سے صحت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

کیلے فروٹ چاٹ کا لازم وملزوم حصہ سمجھے جاتے ہیں تاہم ماہرین کہتے ہیں کہ جس دن افطار پر لسی یا دودھ سے بھی کوئی اور غذا موجود ہے تو اس دن فروٹ چاٹ میں کیلے شامل نہ کریں کیونکہ ایسا کرنے سے پیٹ خراب ہونے کا اندیشہ ہونے کے ساتھ طبیعت کئی گھنٹوں تک بوجھل ہوسکتی ہے۔

تربوز مٹھاس اور پانی سے بھرپور پھل ہے جو افطار میں روزہ دار کے جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے تاہم ماہرین کہتے ہیں کہ فروٹ چاٹ میں تربوز شامل کرنے سے یہ فوائد سے بھرپور پھل صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

عموما روزہ دار افطار کے فوری بعد پانی کا زیادہ استعمال کرتا ہے لیکن تربوز جس میں پہلے سے پانی شامل ہوتا ہے اگر وہ فروٹ چاٹ میں شامل کی جائے اور اس کے ساتھ پانی یا شربت پیا جائے تو یہ ہیضے کا سبب بن سکتا ہے۔ اس لیے ماہرین اغذیہ مشورہ دیتے ہیں کہ تربوز کو فروٹ چاٹ کے ساتھ کھانے کے بجائے افطاری کے بعد بھوک محسوس ہونے پر کھایا جائے۔

‘زندگی کا مزا تو کھٹے میں ہے’ کچھ لوگوں کو اس مقولے کے مطابق کھانے کی ہر چیز میں کھٹاس اچھی لگتی ہے چاہے وہ میٹھی ہی کیوں نہ ہو اس لیے ایسے ذوق والے افراد فروٹ چاٹ میں لیموں کا استعمال کرتے ہیں تاہم ماہرین خوراک ایسی فروٹ چاٹ کے استعمال کے حق میں نہیں ان کا کہنا ہے کہ اس سے بھی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -