سال 2022 کئی تلخ اور خوشگوار یادیں لیے رخصت ہوگیا گزرے سال کیمروں کی آنکھوں نے کئی انوکھی دلچسپ اور عجیب تصاویر محفوظ کیں۔
سال 2022 کئی تلخ اور خوشگوار یادیں لیے رخصت ہوگیا اور 2023 کا سورج اپنی آب وتاب کے ساتھ نئی امیدیں لیے طلوع ہوگیا۔ گزرے سال جہاں عالمی سطح پر کئی واقعات رونما ہوئے وہیں کیمرے کی آنکھوں کی کچھ دلچسپ اور عجیب تصاویر بھی محفوظ کیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے بھی اپنی کچھ عجیب لیکن دلچسپ تصاویر دنیا کے سامنے پیش کردی ہیں۔
یہ اسپین کے لا پالما کے کینری جزیرے پر لاس مانچاس کے قریب کمبرے ویجا کا علاقہ ہے جہاں گزشتہ سال آتش فشاں پھٹا تھا۔ اس کا لاوا اور راکھ ہر طرف پھیلی تھی۔ اسی راکھ میں ایک گاڑی دبی ہوئی دیکھ کر کیمرہ مین نے نادر منظر کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔
جنوبی کوریا کے علاقے پونیچون میں یہ علاقہ جنوبی اور شمالی کوریا کو الگ کرنے والا فوجی زون کے قریب واقع ہے۔ یہاں ہر طرف لہلہاتے سورج مکھی کے کھیت ہیں۔ ایک فوٹو گرافر نے یہاں ایک دلچسپ تصویر لی جس میں سورج مکھی کے پھول تیز ہوا میں مسکرانے اور مستی کرنے کا منظر پیش کر رہے ہیں۔
جاپانی آرٹسٹ ساچی جاپان کے شہر ساگامیہارا میں واقع اپنے گھر پر اپنی تخلیق کردہ ایک تھری ڈی بلی کا پورٹریٹ دکھا رہی ہیں جسے اون کا استعمال کرکے بنایا گیا ہے ۔
کورونا وائرس نے دنیا بھر میں عوام کے معمولات زندگی شدید متاثر کیے ہیں جس کا سب سے زیادہ اثر سماجی سرگرمیوں پر پڑا۔ تاہم 2022 میں جاپان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچتے ہوئے کھانے والوں کو کھانے سے لطف اندوز ہونے کے قابل بنانے کے لیے ایک ریستوران نے ‘لالٹین ڈائننگ ایکسپیریئنس’ کا مظاہرہ کیا گیا۔
ڈچ سٹریٹ آرٹسٹ فرینک ڈی روے، جسے فرینکی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کا روشن آرٹ ورک ‘ڈارتھ فشر’ جرمنی کے شہر برلن میں فیسٹیول آف لائٹس شو کے دوران دکھایا گیا ہے۔