اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اختر مینگل کے ساتھ دوبارہ بیٹھ کر بات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے وفاقی حکومت سے علیحدگی کے اعلان پر کہا ہے کہ اختر مینگل کے کچھ مطالبات جائز ہیں، کچھ پر بات ہوگی۔
ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ہر جماعت اپنے منشور پر ووٹ لیکر آتی ہے، پاکستان میں عوام کے ایجنڈے کی بات کم اپنے ایجنڈے کی زیادہ ہوئی، اختر مینگل کے ساتھ دوبارہ بیٹھ کر بات کریں گے۔
یاد رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما اختر مینگل نے آج قومی اسمبلی اجلاس میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو شاید ہماری ضرورت نہیں تھی، اس لیے میں پی ٹی آئی سے اتحاد کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان کرتا ہوں۔
بی این پی مینگل نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
ہماری ٹیم اختر مینگل سے ملکر تمام تحفظات دور کرے گی، شبلی فراز
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں بی این پی مینگل کی 4 نشستیں ہیں، پارٹی نے پی ٹی آئی کے ساتھ 6 نکاتی ایجنڈے پر اتحاد کیا تھا۔