اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے واضح کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدےمیں کچھ نکات ہیں جوابھی حل نہیں ہوئے۔
وزیراعظم دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنگ بندی کے معاہدے کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی اس حوالے سے آئندہ چند گھنٹے میں غیرحل شدہ نکات کو حل کیا جا سکتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کئی شقیں حل طلب ہیں امید ہے آج رات حتمی شکل دیدی جائےگی۔
امریکی میڈیا کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان فائر بندی اور مغویوں کے تبادلے کا معاہدہ ہوگیا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس اور اسرائیل معاہدے کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں وقفہ آئے گا، معاہدے سے یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی مرحلہ وار رہائی عمل میں آئے گی۔
فائر بندی معاہدے پر اتوار سے عمل درآمد شروع ہونے کا امکان ہے، معاہدے کے نتیجے میں پہلے مرحلے میں حماس 33 یرغمالیوں کو رہا کرے گا۔