چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سازشی سیاستدانوں کی وجہ سے ملک کو خطرات ہیں سیاسی قوتوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ہوش کے ناخن لیں۔
گڑھی خدابخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذوالفقاربھٹو کےخلاف کچھ سازشی سیاستدانوں نے پی این اے بنائی، سازشی سیاستدانوں کا خیال تھا ذوالفقاربھٹو کو نکال کر خود حکومت کریں گے ان سازشی سیاستدانوں کی وجہ سے ملک پر 10سال آمریت مسلط رہی اور آج بھی سازشی سیاستدانوں کی وجہ سے ملک کو خطرات ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوریت کو نقصان ہوا تو سب سے پہلے عوام کو نقصان ہوتا ہے سیاسی قوتوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ہوش کے ناخن لیں سیاستدان سیاست کے دائرے میں رہتے ہوئےہیں سیاست کریں، پیپلزپارٹی کی تجویز ہے تمام جماعتیں چارٹر آف نیشنل ری کنسیلئشن پر کام کریں، دھرنا دھرنا کھیلنے کی بجائے میز پر بات کریں اور عوام کو نقصان نہ پہنچائیں۔
انہوں نے کہا کہ 12سال پہلے کیس ڈالا اور آج ثابت ہوا کہ ذوالفقار بھٹو بےقصور ہیں اور ذوالفقاربھٹو کےکیس میں جیت ہر جمہوریت پسند کی جیت ہے، آصف زرداری پہلے صدر بنے تو میثاق جمہوریت پر عمل کر کے دکھایا جب وہ پہلے صدر بنے تب بھی لوگ سازشیں کرتے رہتے تھے آج بھی کچھ ایسے سیاستدان ہیں جو پی این اے پارٹ ٹو لے آنا چاہتے ہیں کچھ سیاستدان ملک اور عوام کی قسمت سےکھیلتےہیں کچھ سیاستدان دوبارہ سازش تیار کر رہے ہیں ملک کو نقصان پہچانا چاہتے ہیں۔