جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر رومن رینز پر قاتلانہ حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر رومن رینز اسمیک ڈاؤن میں شرکت کرکے واپس جارہے تھے کہ ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر اور کینسر جیسے موذی مرض سے نبرد آزما رومن رینز کو جان سے مارنے کی کوشش ناکام ہوگئی، میزبان نے عین موقع پر آواز دے کر رومن رینز کو بچالیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیک اسٹیج کی طرف اور لوہے کا بنچ رکھا ہوا تھا جو کسی کی جانب سے رومن رینز کی جانب پھینکا گیا تاہم ونس میک موہن نے آواز دی جس پر رومن رینز گر گئے۔

لوہے کا بنچ گرنے کی آواز سن کر لوگ باہر نکل آئے اور رومن رینز کی مدد کو پہنچے، جہاں ان کی جانب سے بگ ڈوگ کی خیریت دریافت کی گئی تاہم رومن تھوڑی دیر بعد اٹھ کر چلتے بنے۔

رومن رینز کے مداحوں کی جانب سے اس جان لیوا حملے کا ذمہ دار سموا جوئی کو قرار دیا جارہا ہے تاہم ڈؓبلیو ڈبلیو انتظامیہ کا اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ رومن رینز کی فلم ’ہوبز اینڈ شا‘ دی روک کے ساتھ اگست میں ریلیز ہورہی ہے جبکہ 11 اگست کو ہی رومن رینز کو ٹورنٹو میں منعقدہ سمر سلیم میں مخالف ریسلر سے مقابلہ کرنا ہے۔

یاد رہے کہ ڈبلیو ڈبلیو سمر سلیم میں یونیورسل چیمپئن شپ کے لیے سیتھ رولنز کو ایک بار پھر بروک لیسنر کا سامنا کرنا ہوگا، گزشتہ روز بروک لیسنر نے رنگ میں انٹری دے کر سیتھ رولنز کو ایف فائیو پے درپے داؤ لگا کر انہیں زخمی کردیا تھا۔

ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ کا پہلی بار ٹائٹل جیتنے والے کوفی کنگسٹن رینڈی اورٹن سے مقابلہ کرتے دکھائی دیں گے۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں