اتوار, جون 23, 2024
اشتہار

’کبھی کریمپس، کبھی ایکٹنگ! رضوان نے اچھل کود کے بارے میں سچ بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

محمد رضوان نے میچ کے دوران اپنی اچھل کود کو اداکاری قرار دیدیا، انھوں نے کہا کہ کبھی کریمپس پڑ جاتے ہیں اور کبھی یہ ایکٹنگ ہوتی ہے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ورلڈ ریکارڈ ہدف حاصل کرتے ہوئے تاریخی فتح اپنے نام کی تھی۔ اس کامیابی میں محمد رضوان اور عبداللہ شفیق نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے سنچریاں اسکور کی تھیں۔

مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے محمد رضوان سے جب میزبان نے ان کے کریمپس کے حوالے سے سوال کیا تو اس پر ہنستے ہوئے وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا کہ کبھی واقعی درد ہوتا ہے اور کبھی یہ ایکٹنگ ہوتی ہے۔

- Advertisement -

آئی لینڈرز کے خلاف عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے پلیئر نے کہا کہ آپ جب اس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو ہمیشہ فخر ہوتا ہے۔

ہدف کے تعاقب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا یہ مشکل تھا اور اگر اس طرح سے ہدف کا تعاقب کیا جائے تو یہ ہمیشہ خاص ہوتا ہے۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ڈریسنگ روم میں موجود ہر کھلاڑی کو یقین تھا کہ ہم اس کا ہدف کا حاص کرسکتے ہیں۔

حیدرآباد کی پچ ہر اظہار خیال کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ بنیادی طور پر، یہ ایک اچھا ٹریک تھا اور ہم نے اننگز منصوبہ بندی کے ساتھ آگے لے جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں