اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

تاجک ایئر لائن کی افتتاحی پرواز کی پاکستان آمد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تاجکستان کی ایئر لائن سومون ایئر کی افتتاحی پرواز دوشنبہ سے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئی جہاں اسے سول ایویشن ریسکیو اینڈ فائر فائیٹنگ سروس کے فائر ٹینڈرز نے روایتی کینن سلوٹ پیش کیا۔

سومون ایئر کی افتتاحی فلائیٹ ایس ایم آر 129 گیارہ بج کر 45 منٹ پر اسلام آباد پہنچی جس پر 14 مسافر سوار تھے۔ یادگار موقع پر کیک کٹنگ کی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور پاکستان میں تاجکستان کے سفیر یوسف شریفزودا کے علاوہ ایئرپورٹ منیجر، ڈائریکٹر SAPs اور دیگر معززین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

- Advertisement -

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں