جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

موبائل کے زیادہ استعمال پر ماں کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ بیٹے نے خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: موبائل فون کا زیادہ استعمال کرنے پر ماں کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ بیٹے نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تلنگانہ، ضلع جگتیال کے ایک گاؤں میں نوجوان نے خودکشی کرلی جس کی عمر 14سال ہے جو نویں جماعت کا طالب علم ہے۔

رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والا نوجوان اپنی پڑھائی پر توجہ نہیں دے رہا تھا، جس پر ماں نے ڈانٹ ڈپٹ کی تھی اور تعلیم پر توجہ دینے کے لئے کہا تھا۔

- Advertisement -

مقتول پر اپنی ماں کی باتوں کا کوئی اثر نہیں تھا، جس پر ماں نے دوبارہ ڈانٹ ڈپٹ کی، تو لڑکے نے انتہائی قدم اُٹھایا اور پھانسی کا پھندا بنا کر اس میں جھول گیا۔ لڑکے نے جس وقت خودکشی کی وہ اس وقت گھر میں تنہا تھا۔

ماں نے گھر پہنچ کر بند دروازے کو دستک دی، مگر اندر سے کسی آہٹ کی آواز نہ آئی تو اس نے پڑوسیوں کو آگاہ کیا، جس پر پتہ چلا کہ لڑکا پھانسی کے پھندے میں جھول گیا ہے۔

اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مقامی اسپتال پہنچایا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں