منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سسر کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر داماد نے خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں سسر نے رشتے داروں کے سامنے ڈانٹ پلائی تو داماد نے اس سے دلبرداشتہ ہو کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ریاست تلنگانہ کے علاقے نظام آباد میں پیش آیا۔ داماد کی شناخت 31 سالہ سندیپ کمار کے نام سے ہوئی جس کی شادی ڈھائی سال قبل ہی ہوئی تھی۔

سندیپ کمار کے والد نے اس کے سسر کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کروا دیا۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متوفی ڈبل روٹی کا کاروبار کرتا تھا۔ سسر نے اسے کاروبار کے لیے 5 لاکھ (بھارتی روپے) کا قرض دلایا تھا جس کی وہ اقساط ادا کر رہا تھا۔ اچانک کاروبار میں اُتار آیا اور اس نے قرض کی ادائیگی روک دی۔

بعد ازاں سندیپ کمار بیوی کے ہمراہ سسرال میں شادی پر گیا جہاں سسر نے بھرے مجمعے میں قرض کی ادائیگی نہ کرنے پر اس کی بے عزتی کر دی۔ سندیپ نے دلبرداشتہ ہو کر انتہائی قدم اٹھا لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں