بھارت میں شادی کی تقریبات کے دوران اکثر ایسے واقعات پیش آتے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے بھارت میں سسر نے شادی کے منڈپ میں ہی داماد کی دھلائی کردی، دولہے میاں نے جہیز میں موٹر سائیکل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا ہاتھ جوڑ کر دہائیاں دے رہا ہے لیکن سسر باراتیوں کے سامنے اس کی چپل سے پٹائی کررہے ہیں۔
- Advertisement -
مذکورہ ویڈیو سابق آئی پی ایس افسر نے شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ جہیز کی مخالفت کریں لیکن اس طریقے کی حمایت نہ کریں۔
وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی تبصرے کیے جارہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’ایسا ہی ہونا چاہیے۔‘ دوسرے صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’موٹر سائیکل ملی؟‘