اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

میرا بیٹا مجھ پر بہت ظلم کرتا ہے، ماں کی لائیو نشریات میں فریاد

اشتہار

حیرت انگیز

اپنے بیٹے کی ظلم کی داستان سناتے ہوئے مظلوم ماں روپڑی، شہناز نامی خاتوں نے بتایا کہ بیٹا انھیں اذیت دیتا اور تشدد کا بھی نشانہ بناتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں لائیو کال کے دوران شہناز نامی خاتون نے اپنی دکھ بھری داستان سنائی جس نے میزبان اور وہاں موجود مہمانوں کو آبدیدہ کردیا، شہناز نے بتایا کہ میرا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں، بیٹا مجھ پر بہت ظلم کرتا ہے۔

شہناز نے بتایا کہ میرا بیٹا مجھ سے کہتا ہے کھانا پکائو، برتن دھو، کپڑے دھو، کپڑے گندے ہوتے ہیں تو اٹھا کرمیرے منہ پر پھینک دیتا ہے۔

وہ دسترخوان سے کھانا اٹھا کر پھینک دیتا ہے، مجھے مارتا ہے پیٹتا ہے، اپنے باپ کےلیے دوائیوں کے پیسے تک نہیں دیتا ہے، کہتا ہے دونوں بیٹیوں کو کام پر لگائو خود بھی کام کرو، بتا نہیں سکتی کہ کیسے گزارا ہورہا ہے میرا۔

میرا بیٹا کسی ہوٹل پر کام کرتا ہے، میں سلائی کرکے گزارا کرتا ہوں، وہ میری اولاد ہے اس لیے بددعا نہیں دیتی ہوں، میں یہی دعادیتی ہوں کہ اللہ پاک ان کا نیک ہدایت دے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں