منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

جائیداد کے تنازع نے خاندان اُجاڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سفاک بیٹے نے جائیداد کے تنارع پر والد اور بہن کو گولیاں مار کر قتل کردیا، آئی جی پنجاب نے سفاک ملزم کی گرفتاری کیلئے اسپیشل ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں جائیداد کے تنازع نے خاندان اُجاڑ دیا، ستوکتلہ کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں بیٹے نے والد اور بہن کو گولیاں مار کر قتل کرڈالا۔

ملزم فائرنگ کرکے فرارہوگیا تاہم دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے، پولیس نے بتایا کہ غلام حسین نامی شخص اور اس کی بیٹی ارزا پر موٹر سائیکل سوار ملزم بیٹے نے فائرنگ کردی، والد بیٹی کو اسکول چھوڑنے جا رہا تھا۔

- Advertisement -

واقعہ کے بعد سینئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور سفاک ملزم کی گرفتاری کیلئے اسپیشل ٹیم تشکیل دینےکی ہدایت کردی۔

آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے جلد گرفتار اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

آئی جی نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران مقتولین کی فیملی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں، انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں