پنجاب کی تحصیل خانیوال سٹی کبیروالا میں تلخ کلامی پر بدبخت بیٹے نے باپ کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کبیروالا میں ایک افسوناک واقعہ پیش آیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ چاہ مڈھ والے میں تلخ کلامی پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم بیٹا والد کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا جس کی تلاشی جاری ہے جبکہ لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب لاہور میں سندر کی حدود موہلنوال عزیز کالونی میں نامعلوم افراد نے 23 سالہ لڑکی کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت عائشہ حبیب کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی آج بارات تھی، پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔