جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

جائیداد کا تنازع، سنگ دل بیٹے کے ہاتھوں باپ قتل

اشتہار

حیرت انگیز

بہاول: پنجاب کے ضلع سرگودھا میں بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر دوست کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بہاولپور کے ضلع سرگودھا میں واقع تحصیل بہاول میں بیٹے کے ہاتھوں باپ کے قتل کا واقعہ اتوار کے روز پیش آیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بیٹے نے جائیداد نام نہ کرنے پر باپ کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول اور بیٹے کی جائیداد کے تنازع پر بات چیت شروع ہوئی جو تنازع میں تبدیل ہوگئی جس کے بعد بیٹے نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر باپ کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔

مقتول کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ بیٹا اور اُس کا دوست پولیس کے آنے سے قبل ہی جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کی شناخت ظفر کے نام سے ہوئی جبکہ اُس کے مقتول کی شناخت غلام مصطفیٰ کے نام سے ہوئی۔

یاد رہے کہ رواں سال نومبر کی تین تاریخ کو کراچی کے علاقے قائد آباد میں ایک شخص نے وائی فائی پاس ورڈ کے معاملے پر فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو قتل کردیا تھا جس کے بعد پولیس نے قاتل کو گرفتار کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں