جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

کم عمر بیٹے نے ماں کو قتل کرنے کے بعد لاش چھپانے کیلیے کیا کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گورکھپور میں کم عمر بیٹے نے اسکول کیلیے جگانے پر طیش میں آ کر ماں کو قتل کر دیا اور لاش کو چھپانے کی ہر ممکن کوشش کی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھابھا اٹامک ریسرچ سینٹر (بی اے آر سی) سے منسلک سائنسدان کے 17 سالہ بیٹے نے ماں کو قتل کیا اور پھر اسے حادثاتی موت قرار دے کر والد اور پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

پولیس حکام کے مطابق کم عمر ملزم نے ماں کو گھر میں قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ یہ بات تفصیلی تفتیش کے بعد سامنے آئی جو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اسپیکر ٹھیک کروانے کیلیے پیسے نہ دینے پر بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل

حکام نے بتایا کہ 11ویں جماعت کے طالب علم نے مقتولہ کو 3 دسمبر کی صبح دھکا دیا اور ان کا سر دیوار سے جا ٹکرایا تھا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ (نارتھ) جتیندر کمار سریواستو نے کہا کہ دو گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی ماں کو جھگڑے کے دوران دھکا دیا تھا جس کے نتیجے میں سر پر گہری چوٹ آئی تھی۔

جب لڑکے کے والد نے دیکھا کہ مقتولہ کا فون دو دن سے بند ہے تو انہوں نے اپنی بھابھی کو گھر بھیجا، گھر کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا اور اگلی شام وہ خود آئے، انہوں نے تالا کھول کر اندر دیکھا تو اہلیہ کی لاش پڑی تھی۔

پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران کم عمر پر شک ہوا کیونکہ گھر میں دو مقامات پر خون کے دھبے پائے گئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لاش کو گھسیٹا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتا چلتا کہ کوئی باہر کا شخص گھر میں داخل نہیں ہوا، ہم نے گھر سے 500 روپے، 200 روپے اور 100 روپے کی بڑی مقدار میں نقدی برآمد کی۔

ملزم نے تفتیش میں بتایا کہ مقتولہ اسے اسکول کیلیے جگا رہی تھیں کہ اس نے دھکا دیا۔ جب ملزم نے انکار کیا تو پیسوں پر جھگڑا شروع ہوگیا اور مقتولہ نے مایوسی میں اس پر نقدی پھینکی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے والدہ کی لاش کے ساتھ 4 دن گزارے اور لاش کی بدبو کو پھینلنے سے روکنے کیلیے لکڑیاں جلائیں تاکہ لوگوں کو معلوم نہ ہو سکے۔

جس دن ملزم کے والد تالا کھول کر گھر میں داخل ہوئے تھے اُس سے قبل ہی وہ قریبی مندر میں جا کر بیٹھ گیا تھا تاکہ کسی کو بھی اس پر شک نہ ہو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں