اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

جج کا بیٹا دوست کے گھر جاتے ہوئے لاپتہ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست مزوری میں سابق گورنر کا بھانجا اور جج کا بیٹا دوست کے گھر جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا۔

مقامی امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق 25 سالہ الیگزنڈر ہولڈن رات کے ڈھائی بجے دوست کے گھر جانے کے لیے اپنے گھر سے نکلا۔ ہولڈن کی گرل فرینڈ پیری کے مطابق وہ اسے کہہ کر نکلا کہ وہ رات اپنے دوست کے گھر پر گزارنے جارہا ہے۔

پیری کا کہنا ہے کہ ہولڈن کے دوست کا گھر اس کے گھر سے کچھ فاصلے پر واقع تھا اور درمیان میں ایک رننگ ٹریک پڑتا تھا۔ ہولڈن ایک میراتھون رنر تھا چنانچہ وہ اس ٹریک کو بھاگ کر عبور کیا کرتا تھا۔

اس کے مطابق ہولڈن کے ساتھ ممکنہ طور پر اسی ٹریک پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے۔

25 سالہ ہولڈن ریاست مزوری کے جج کا بیٹا ہے جبکہ اس کے انکل باب ہولڈن مزوری کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔ واقعے کے بعد جج نے پولیس کو بتایا کہ اس سے قبل ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ان کا بیٹا گھر سے بغیر بتائے غائب ہوگیا ہو۔

مقامی پولیس نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ہولڈن کی تصویر اور حلیہ پوسٹ کرنے کے بعد لوگوں سے مدد مانگی ہے کہ انہیں اس بارے میں کوئی اطلاع موصول ہو تو وہ فوراً پولیس کو اطلاع دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں