تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

براہ راست نشریات کے دوران خاتون اینکر کا بیٹا ’چیختا‘ ہوا سامنے آگیا

فلوریڈا: امریکا میں براہ راست نشریات کے دوران خاتون اینکر کا بیٹا چیختا ہوا سامنے آگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا ریاست فلوریڈا میں ڈبلیو ایف ٹی وی کی خاتون اینکر مارتھا سوگالسکی کرونا وائرس کی رپورٹ پڑھنے میں مصروف تھیں کہ ان کا چھ سالہ بیٹا اچانک سامنے آگیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سوگالسکی کا چھ سالہ بیٹا ہیٹن نیوز اینکر کے پیچھے چیختا ہوا بھاگ رہا ہے۔

خاتون نے ویڈیو کے دوران حیران کن نظروں سے اپنے بیٹے کی طرف کچھ دیر دیکھا اور معذرت کرتے ہوئے دوبارہ خبریں پڑھنے میں مصروف ہوگئیں۔

سوگالسکی نے براہ راست نشریات پیش کی اور پوری طرح کیمرے میں دیکھتی رہیں اس دوران پس منظر میں مسلسل چیخیں سنائی دیتی رہیں۔

خاتون اینکر کے اس صورتحال سے نمٹنے کی سوشل میڈیا پر ان کی تعریف کی جارہی ہے، صارفین نے ٹویٹ کیا کہ وہ شکست نہیں کھاتی اور پلٹتی نہیں ہے، انہوں نے ایسا برتاؤ کیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔

بعدازاں خاتون کے بڑے بیٹے میکسویل نے ٹویٹ کرکے اپنی ماں سے بھائی کے اس رویے پرمعافی مانگی، سوگالسکی نے بھی جواب دیتے ہوئے لکھا کہ شکریہ مسیکویل اب آپ بس کردیں۔

ساتھی اینکر گریگ وارموتھ نے بچے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو کبھی نہیں پکڑ سکتا، ہیٹن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ڈر گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -