جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بد بخت بیٹے نے بزرگ ماں کے سر کے بال اور بھنویں مونڈ دیں

اشتہار

حیرت انگیز

بہاولنگر: پنجاب کے شہر بہاولنگر میں ایک بد بخت بیٹے نے بزرگ ماں کے سر کے بال اور بھنویں مونڈ دیں۔

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے نواحی علاقے میں بزرگ والدین پر تشدد کا ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے، حافظ والا میں بد بخت بیٹے نے چند مرلے زمین کی خاطر اپنے ضعیف والدین پر تشدد کیا، اور انھیں گھر سے نکال دیا۔

سنگ دل ملزم نے بزرگ ماں کے سر کے بال کاٹ دیے اور بھنویں بھی مونڈ دیں، پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم نے بیوی اور بیٹے کی مدد سے بزرگ والدین کو دھکے دے کر گھر سے نکال دیا۔

- Advertisement -

واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او کے حکم پر تھانہ صدر پولیس نے والدہ کی مدعیت میں بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ملزم فرار ہو گیا ہے، متاثرہ خاتون نے پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ بیٹے کے ظلم کی وجہ سے وہ اپنے ہی گھر میں داخل نہیں ہو سکتے۔

بیٹے کا ظلم بیان کرتے ہوئے والدین آب دیدہ ہو گئے، والدین نے اپیل کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ہمیں ظالم بیٹے سے تحفظ دلوائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں