تازہ ترین

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

دہشت گردوں، سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بخشا نہیں جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

”سلمان خان پر تنقید کرنے پر اجتماعی ریپ اور قتل کی دھمکیاں ملیں“

ممبئی: بالی وڈ کی معروف گلوکارہ سونا مہاپترا نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان کے خلاف بولنے پر مجھے اجتماعی ریپ اور قتل کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سونا مہاپترا نے بتایا کہ مجھے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور قتل کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

گلوکارہ نے بتایا کہ اسٹوڈیو میں مجھے لنچ باکس میں انسانی فضلہ ڈال کر بھجوایا گیا، یہ سب صرف اس لیے کیا گیا کیوں کہ میں نے سلمان خان کی عورت سے نفرت اور بیانات پر تنقید کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ تنقید اور دھمکیوں کا سلسلہ دو ماہ تک برقرار رہا اور وزیر برائے تحفظ خواتین کو مہم چلانا پڑی، میری تصاویر کو فحش ویب سائٹ پر ڈالا گیا اور اجتماعی ریپ کی دھمکی دی گئی۔

خیال رہے کہ 2019 میں پریانکا چوپڑا نے شوہر نک جونس کے ساتھ شادی کے لیے فلم ”بھارت“ میں کام کرنے سے معذرت کی تھی۔

پریانکا کے اس فیصلے پر سلمان خان نے کہا تھا کہ ”پریانکا نے بڑی فلم کو چھوڑ کر شادی کو اہمیت دی، اکثر لڑکیاں ایسے کاموں کے لیے اپنے شوہروں کو چھوڑ دیتی ہیں“۔

اس پر ردعمل دیتے ہوئے سونا مہاپترا نے کہا تھا کہ ”پریانکا چوپڑا کے پاس زندگی میں کرنے کے لیے اور بھی بہتر چیزیں ہیں، حقیقی لوگوں کے ساتھ گھومنا پھرنا اور اس سے بھی اہم اپنے فیصلے سے پُر اعتماد ہونا“۔

Comments

- Advertisement -