منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال کے گھر والوں کے ہمراہ تصویر سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کی ان کے قریبی دوست ظہیر اقبال کے گھر والوں کے ہمراہ تصویر نے شادی کی خبروں کو مزید تقویت دے دی۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے پچھلے چند دنوں سے دعویٰ کیا جا رہا ہے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال 23 جون 2024 کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے تاہم اس حوالے سے باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔

سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال کے گھر والوں کے ہمراہ وائرل تصویر سے اندازہ ہوتا ہے شادی کی خبروں میں کسی حد تک صداقت ہو سکتی ہے۔

- Advertisement -

انسٹاگرام پر ظہیر اقبال کی بہن صنم رتنسی نے تصویر پوسٹ کی جس میں ان کی فیملی کے ہمراہ سوناکشی سنہا کو بھی خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

صنم رتنسی پیشے کے اعتبار سے ایک اسٹائلسٹ ہیں جنہوں نے نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں شامل فنکاروں کو تیار کیا۔

ظہیر اقبال کی بہن نے تصویر پر کیپشن لکھنے کے بجائے اس پر دل بنایا ہے۔

گزشتہ روز نامور اداکار شتروگھن سنہا کے قریبی دوست پہلاج نہلانی نے سوناکشی اور ظہیر کی شادی پر خاموشی توڑتے ہوئے انٹرویو میں کہا تھا کہ بچوں نے اپنی زندگی کا فیصلہ خود لیا کیونکہ انہوں نے ایک ساتھ رہنا ہے لہٰذا والدین کو خوش رہنا چاہیے۔

انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ شادی میں شرکت کریں گے تو انہوں نے جواب میں کہا تھا کہ ضرور کروں گا کیونکہ میں سوناکشی سنہا کا ماموں ہوں اور ان کے بڑے دن کا حصہ بنوں گا۔

اس سے قبل نامور بھارتی اداکارہ و سیاستدان پونم ڈھلون نے سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال کی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے شادی کا خوبصورت دعوت نامہ مل گیا۔

پونم ڈھلون نے کہا تھا کہ جوڑے نے خود مجھے دعوت نامہ ارسال کیا اور میری نیک تمنائیں جوڑے کے ساتھ ہیں، بچپن سے سوناکشی کو جانتی ہوں اور بالی وڈ میں اس کا پورا سفر دیکھا ہے۔

گزشتہ روز معروف گلوکار و ریپر یو یو ہنی سنگھ نے بھی سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی 23 جون کو شادی کی تصدیق کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں