بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے ساتھی اداکار ظہیر اقبال سے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا ’آئی دیوا‘ سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی شادی کی افواہوں پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’پہلی بات یہ ہے کہ میری شادی سے کسی اور کو کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے ‘۔
انہوں نے کہا کہ دوسری بات یہ کہ یہ میری مرضی ہے، اس لیے مجھے نہیں معلوم کہ لوگ اس کے بارے میں اتنے پریشان کیوں ہیں، لوگ مجھ سے میری شادی کے بارے میں میرے والدین سے زیادہ پوچھتے ہیں، اس لیے مجھے یہ بہت مضحکہ خیز لگتا ہے۔
واضح رہے کہ 2020 سے بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کے درمیان رومانوی تعلق اور ڈیٹنگ کی افواہیں زیرِ گردش ہیں تاہم اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔