جمعرات, جون 27, 2024
اشتہار

کیا گھر والے سوناکشی کی شادی سے خوش نہیں؟ اداکارہ کی والدہ اور بھائی نے انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی جانب سے اداکار دوست ظہیر اقبال سے شادی کے اعلان کے بعد سنہا خاندان میں پھوٹ پڑنے کی خبر سامنے آگئی۔

گزشتہ دنوں سوناکشی سنہا نے اپنے دوست ظہیر اقبال سے شادی کا اعلان کیا۔ دونوں 23 جون کو ممبئی میں رشتہ اذدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔ شادی کے اعلان کے بعد سوناکشی سنہا نے ایک بیچلر پارٹی بھی دی تھی جس میں ان کی فیملی کے کسی فرد نے شرکت نہیں کی۔

اب بھارتی میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی ہے کہ سوناکشی کی دوست ظہیر سے شادی کی خبروں کے بعد ان کی والدہ پونم سنہا اور بھائی لوو سنہا نے اُنہیں شادی سے قبل انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا ہے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ، سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں کہ سوناکشی سنہا کے ظہیر اقبال سے شادی کرنے کے فیصلے پر ان کی فیملی خوش نہیں ہے اور اس شادی کے اعلان کے بعد فیملی میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بالی ووڈ کے سینئر اداکار و سیاستدان شتروگن سنہا نے بھی بیٹی سوناکشی سنہا کی شادی کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں